ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی ترقی کے لئے امن و انسانیت لازمی :بھٹکل میں امن وانسانیت مہم کے تعلق سے پریس کانفرنس

ملکی ترقی کے لئے امن و انسانیت لازمی :بھٹکل میں امن وانسانیت مہم کے تعلق سے پریس کانفرنس

Mon, 22 Aug 2016 21:42:06    S.O. News Service

بھٹکل:22/اگست(ایس او نیوز)جولوگ ملک میں بد امنی کی اہم وجہ ہیں وہی اس ملک کے دشمن ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک بد امنی سے دور رہے ،آزادی سے پہلے اس ملک میں جس طرح کا بھائی چارہ تھا ملک کے 99فی صد لوگ اس کو دوبارہ قائم کرنےکی خواہش رکھتے ہیں، اور عملی طورپر کچھ نہ کچھ کرنا چاہتے ہیں ، صرف 1فی صد لوگ ملک میں بد امنی پھیلا کر اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے امن وانسانیت مہم کے تحت منعقدہ پریس کانفرنس میں مہم کے ضلع کنونیر محمد رضا  مانوی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے  ہم امن میں خلل ڈالنے والوں کو بھی امن وانسانیت ، بھائی چارگی ، مساوات کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور یہی اس مہم کا اہم مقصد ہے۔ امن و اعتماد کے بغیر انسانیت سے عاری سماج کے ساتھ کسی حال میں معاشی سطح پر ترقی نہیں کرسکتے۔ اگر یہ ناسور بن گیاتو بیرونی ممالک کے صنعت کار ہمارے ملک آنے سے کترائیں گے اور کوئی بھی سرمایہ کاری نہیں کرے گا، جس کے نتیجے میں غربت و بے روزگاری میں اضافہ ہوسکتاہے، انہی حالات کے پیش نظر ماحول  کو بہتر بنانے کے لئےہم باشندوں کے لئے ضروری ہے کہ حالات کی سنگینی کا شعور رکھیں۔جب کہ  ملک کے حالات عدم تحمل کے نہیں ہیں ، رواداری آج بھی ہماری خصوصیت ہے، ہاں ، اگر مناسب کارروائی نہیں کی گئی تو رواداری بہت دنوں تک باقی نہیں رہے گی۔ ہمیں سیاسی اورمذہبی مفاد سے اوپر اٹھ کر وسیع النظر سماجی سطح پر فرقہ پرستی کے خلاف متحدہ کاوش کی ضرورت ہے ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کے لئے تمام طبقات کے لیڈران، ذمہ داران کو آگے آنا چاہئے۔ گاؤ ں کی معزز شخصیات، مفکرین، اخبارنویس، سماجی کارکنان کی حیثیت و اہمیت کے پیش نظر انہیں اصل مقام دینا ہے۔ یہ سب دھرم کے نام پر یا اس کے غلط استعمال سے ہورہاہے تو پھر مذہبی پیشواؤوں ، مولویوں ، ادیبوں اور مفکروں کو اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ مہم کے متعلق بچوں کی امن ریلی، گھر گھر ملاقاتیں، بیدی ناٹک، سمینار، معززین شہر کی نشست ، مصوری کا مقابلہ وغیرہ کا اہتمام کرتے ہوئے امن و انسانیت کا پیغام عام کرنےکی ضرورت ہے۔

پریس کانفرنس میں تعلقہ استقبالیہ کمیٹی کے ممبر بھاسکر نائک نے کہا کہ ملک میں فرقہ پرستی کو ختم کرکے بد امنی پیدا کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند کی طرف سے امن وانسانیت کی مہم منایا جانا وقت کی ضرورت ہے۔ ہمارا ملک امن وشانتی کا ملک ہے، یہاں ہمیشہ سے بھائی چارگی رہی ہے، اس کو بگاڑنے کی مذموم کوششیں ہورہی ہیں، اس کو دور کرتے ہوئے امن و بھائی چارگی کو قائم کریں تو ملک ترقی کی منزلیں طئے کرےگا۔ پریس کانفرنس میں ضلعی استقبالیہ کمیٹی کے کنونیر طلحہ سدی باپا، تعلقہ استقبالیہ کمیٹی کے کنونیر مجاہد مصطفیٰ، مہم کے کنونیر محمد یونس رکن الدین، ممبران ڈاکٹر آر وی صراف ، رادھا کرشنا بھٹ، ضلع کمیٹی کے ممبر کے ایم شریف وغیرہ موجود تھے۔


Share: